Monday, February 24, 2020

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل گانے' تیار ہو'سے مایوس، مداحوں کے لیے آگئی بڑی خوشخبری

پاکستان سپر لیگ
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل گانے'تیار ہو'سے مایوس ہونے والے مداح اب کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں کیونکہ اب پی ایس ایل کے نئے گانے میں مداحوں کے ڈانس اسٹیپس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے کے بعد مداحوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا کہ علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے تھا جس کے بعد علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کا دوبارہ گانا گانے کے حوالے سے مایوس مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔

علی ظفر نے نئے گانے کے حوالے سے سب سے پہلے ایک ٹیزر شیئر کیا تھاجس کے بعد انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں علی طفر کو ڈھول پر بھنگڑا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔بعد ازاں گزشتہ روز راک اسٹار علی ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی

 Little warm up before recording the Dhols. Jo maza “live” mein hai. Jo maza life hai. Enjoy kerein. #bhaeehazirhai pic.twitter.com/HBFpK9rv76

— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 24, 2020

جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پی ایس ایل 5 کے نئے گانے کی ویڈیو میں عام عوام کو شامل کیا جائے گا۔

علی ظفر نے ویڈیو میں مداحوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کچھ ڈانس اسٹیپس کرکے دکھائے۔

انہوں نے مداحوں کو کہا کہ ان ہی ڈانس اسٹیپس کو اپنے موبائل فون یا کیمرے سے ریکارڈ کر کے مجھے ای میل کریں تاکہ آپ کے ڈانس اسٹیپس کو بھی ویڈیو میں شامل کیا جائے۔

Lo G! The song is ready. Now time for the video. But this time, you can be the star and feature in it. Watch this video to understand what you need to do! You can see the longer version on my YouTube and subscribe https://t.co/gBub1wo5R7 #bhaeehazirhai pic.twitter.com/0Oo0RMbx42

— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 24, 2020

گلوکار کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی ٹوئٹر پر بھائی حاضر ہےایک مرتبہ پھر ٹرینڈ کرنے لگا اور اس ویڈیو کے بعد مداحوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی

 مداح علی ظفر کے بتائے ہوئے ڈانس اسٹیپس کی ویڈیوز بنانے میں مشغول دکھائی دے رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے علی ظفر کے نئے گانے میں آنے کے لیے ڈانس کی ویڈیوز کا تانتا بندھ گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VlYiNY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times