Thursday, February 27, 2020

مہنگے داموں سرجیکل ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

مہنگے داموں سرجیکل ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت مہنگے داموں سرجیکل ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کرونا وائرس کے بعد ماسک مہنگےداموں فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نوٹس لے کر انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم کی ہدایت پرمہنگےداموں ماسک بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران اضافی قیمت پر ماسک فروخت کرنے والے فیکٹری مالک کو حراست میں لیا گیا۔

راولپنڈی میں 12 روپے والا ماسک چالیس روپے میں فروخت ہورہا تھا، انتظامیہ نے فیکٹری سے 20 ہزار ماسک برآمد کرلیے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر دیگر شہروں میں بھی ٹیم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آئے تھے، جس کے بعد ماسک فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا تھا۔ ماسک کی اضافی قیمت اور مارکیٹ میں عدم دستیابی کی وجہ سے شہری بہت زیادہ پریشانی کا شکار بھی تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aeAbEK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times