Saturday, February 15, 2020

ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمہ کو گرفتار

ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمہ کو گرفتار
نوشہرو فیروز میں ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمہ کو گرفتارکرلیاگیا،گرفتار ملزمہ دیگر ملزموں کی بہن ہے تاہم مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈی ایس پی نوشہرو فیروزنے کہاہے کہ ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا،گرفتار ملزمہ دیگر ملزموں کی بہن ہے تاہم مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔ڈی ایس پی نوشہرو فیروز کا کہنا ہے کہ ملزموںکی گرفتاری کیلئے رات بھر کاررروائیاں کی گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری ایک قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئی تھیں،پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر نوشہرو فیروز کے قریب گاﺅں چاناری میں فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

خاتون رکن اسمبلی کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا ، انہیں 3 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37z0e7Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times