Tuesday, February 4, 2020

آئی ایم ایف کیجانب سے ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی مخالفت

 ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی تجاویز کی مخالفت
آئی ایم ایف جائزہ مشن نے درآمدی سطح پر ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے حکومت کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی، درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی تجاویز کی مخالفت کردی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تکنیکی سطع کے مذاکرات کا دوسرا روز بھی مکمل ہوگیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز بھی45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے منی بجٹ لانے اور ٹیکس ہدف میں کمی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی ادارہ درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں رعایات نہیں دینا چاہتا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی و ٹیکسوں میں کمی سے پھر سے ادائیگیوں کے توازن میں بگاڑ آنے کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف میں دوسرا اجلاس، قرض کی نئی قسط ملنے کی امید

پاکستان اور آئی ایم ایف میں دوسرا جائزہ اجلاس ہوا، وفد وزارتوں اورمحکموں کی کارکردگی کاجائزہ لے گا اور ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکامی پربات ہوئی، مذاکرات میں کامیابی کے بعد پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملنے کا امکان۔

54 کروڑ ڈالرکی تیسری قسط کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا جائزہ اجلاس ہوا،  جائزہ اجلاس 3سے 13فروری تک جاری رہے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31r1zMN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times