Thursday, February 20, 2020

فتوحات کے فکرمند لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگے

 فتوحات کے فکرمند لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگے
لاہور میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں فتوحات کا قحط ختم کرنے کیلیے فکرمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہونگے،  گزشتہ چاروں ایڈیشنز میں آخری نمبر پر رہنے والی میزبان ٹیم نئے کپتان سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی،فخرزمان، سلمان بٹ، کرس لین، محمد حفیظ سے بڑے سکور کی امیدیں ہوں گی۔

پیس بیٹری شاہین شاہ آفریدی، حارث رﺅف، عثمان شنواری جیسے برق رفتار بولرز سے مزیئن ہے،سمت پٹیل آل راﺅنڈر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ادھر ۔شان مسعود بھی ملتان سلطانز کے نوآموز کپتان ہیں، ان کو رلی روسو، جیمز ونس، وائن میڈسن، خوشدل شاہ کا ساتھ میسر ہوگا،آل راﺅنڈر شاہد آفریدی، معین علی اور روی بوپارا بھی موجود ہیں۔

جبکہ عمران طاہر لیگ سپن کا جادو جگائیں گے،جنید خان اور محمد عرفان کا تجربہ بھی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے،ملتان سلطانز نے گزشتہ سیزن کا اختتام پانچویں پوزیشن کیساتھ کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32cfir8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times