Monday, February 3, 2020

ڈالر کی قدر کیا پھر سے بڑھ گئی؟ کاروباری دنیا سے آگئی اہم خبر

ڈالر
کارباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری افراد کو سنادی خوشخبری، پریشانی کے بادل جھٹنے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OrK2i6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times