
شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں ناراض بیوی نے شوہر فرحان پر تیزاب پھینک دیا جس کی زد میں آکر 10 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ فرزانہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے، ملزمہ کافی عرصے سے شوہر سے خلع کا مطالبہ کررہی تھی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فرزانہ اور فرحان کی پسند کی شادی تھی، آٹھ ماہ قبل جھگڑوں کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی، اس سے پہلے بھی فرزانہ نے فرحان پر حملہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان کے ساتھ اس کا بیٹا عبدالرحمان بھی تیزاب سے جھلس گیا، بیٹے عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ والد گھر پر سو رہے تھے، ماما نے گیٹ کھلوایا اور پھر تیزاب پھینکا۔
تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے فرحان اور عبدالرحمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب زیادہ مہلک نہیں تھا، فرحان اور عبدالرحمان کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SaBFK9
0 comments: