Tuesday, February 4, 2020

اب ہم نے آئی جی کے لیے وفاق کو کوئی اور نام نہیں دینا، سعید غنی

اب ہم نے آئی جی کے لیے وفاق کو کوئی اور نام نہیں دینا، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئی جی کوتبدیل کرنا وزیراعلیٰ سندھ کاحق ہے، اب ہم نے آئی جی کے لیے وفاق کو کوئی اور نام نہیں دینا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ وزارتوں کے قلمدان تبدیل کرنا وزیراعلیٰ سندھ کا حق ہے،وزرا کی طرح وزیراعلیٰ کسی افسر کو بھی تبدیل کرسکتا ہے، آئی جی کوتبدیل کرنا وزیراعلیٰ سندھ کاحق ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی بات مانی جارہی ہے، بی آئی ایس پی کی ن لیگ اور دیگرجماعتوں نے بھی حمایت کی تھی، بی آئی ایس پی سے بینظیر کی تصویر ہٹالیں لیکن عوام کے دل سے کیسے نکالیں گے۔

آئی جی سے متعلق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ نے کہا آئی جی سندھ کے لیے موزوں نام نہیں دیا، اب ہم نے آئی جی کے لیے وفاق کو کوئی اور نام نہیں دینا۔

سندھ کےعوام نے آئی جی سندھ کو مسترد کردیا، مراد علی شاہ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سندھ اسمبلی عوام کے منتخب کردہ لوگوں کی ہے، عوام کے منتخب کردہ ایوان نے آئی جی سندھ کو مسترد کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UueqfF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times