Monday, February 3, 2020

وزیر اعظم پاکستان کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی ہے
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر، پترا جایا میں ملائیشین ہم منصب کے آفس آمد پر وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ بعد میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیردفاع محمدصابو نے استقبال کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

ملائیشین وزیر دفاع محمد صابو سے ایئرپورٹ پر مختصر ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2u7ufOP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times