
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ادلب سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ادلب کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحران کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے دہشتگردوں کیخلاف جنگ کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سویلین افراد کی زندگی کا تحفظ کرنا چاہیے جو آستانہ امن عمل میں بھی اس پر زور دیا گیا ہے۔
مجید تخت روانچی نے ترکی اور شام کے درمیان مسائل کے حل کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ امن عمل کا اجلاس جلد ہی تہران کی میزبانی میں منعقد ہوگا اور یہ اجلاس شام کی صورتحال کے جامع جائزہ کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔
ایرانی مندوب نے ادلب بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر کو اس حساس صورتحال سے غلط فائدہ اٹھا کر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور ادلب کو اپنے ٹھکانے میں تبدیل کرنے، عام نہتے شہریوں کو مزید مارنے اور انہیں یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے ایک بار پھر ادلب بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے شام کی قومی سالیمت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37b1TAo
0 comments: