
وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہےکہ کشمیری عوام چھ مہینوں سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں وہاں مواصلاتی نظام کی بندش ہے، کشمیرمیں پابندیوں نے بھارت کے جمہوریت اور انسانی حقوق کےلیے احترام کو بے نقاب کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیمیں اورعالمی میڈیا بھارت کے ناقابل قبول اقدامات کو مسترد کرچکے ہیں۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور بلیک آؤٹ کو فوری ختم کیا جائے اور بھارت کو غیر قانونی اور یک طرفہ کارروائیوں سے روکا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر گرفتار تمام افراد کو رہا کیا جانا چاہئے اور بھارتی قابض افواج کے سزا دینے کے ڈریکونین قوانین کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کے احترام کو یقینی بنائے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارتی متنازعہ بیان بازی اورجارحانہ اقدامات سے عالمی امن کےلیے شدید خطرات ہیں جس سے بچانے کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک ان کے ساتھ ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uaP77S
0 comments: