
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لیہ اورمظفرگڑھ کادورہ کریں گے، جہاں عمران خان لیہ میں احساس آمدن پروگرام کےتحت اثاثہ جات منتقلی کااجراء کریں گے جبکہ مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کاافتتاح کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم رجب طیب اردگان اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔
گذشتہ روز معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں شہری اور دیہی علاقوں کیلئےعلیحدہ پروگرام ہیں، غربت کاخاتمہ حکومت کاہےکسی این جی او کانہیں، تحریک انصاف کےخلاف کوئی ا سکینڈل سامنےنہیں آیا، لیہ میں20یونین کونسل میں10ہزارافرادکوپروگرام میں شامل کیاہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر مرادسعید نے بتایا تھا کہ احساس آمدن پروگرام کے لئے15ارب روپےمختص کئےگئےہیں، پروگرام 60فیصدخواتین اور30فیصدنوجوانوں کوآمدن کےمواقع فراہم کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلےمرحلےمیں23 اضلاع کی375یونین کونسل سےآغازہوگا، جس کے بعد احساس آمدن پروگرام کو پورےملک میں پھیلایا جائےگا۔
یاد رہے وزیراعظم سے رجب طیب اردوان اسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی ، وفد نے وزیراعظم کو ٹرسٹ کی صحت کے شعبےمیں خدمات اور وزیراعظم کےپناہ گاہ پروگرام لاہور کےمختلف امور پر آگاہ کیا
لاہورمیں پناہ گاہوں میں روزانہ ہزاروں افرادکومفت کھانا فراہم کیاجا رہا ہے جبکہ ٹرسٹ پارٹنرشپ کےتحت 7اسپتالوں اور دو ریجنل بلڈ سینٹرز میں علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر رہاہے۔
وزیراعظم نے اردوان اسپتال ٹرسٹ کی صحت کےشعبےمیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا مخیر حضرات کی جانب سے نادار افراد کی خدمت لائق تحسین ہے ، عمران خان نے وفد کو بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32dOKWn
0 comments: