Wednesday, February 5, 2020

چئیرمین ایف بی آر سے متعلق ترجمان کی وضاحت آگئی

چئیرمین ایف بی آر سے متعلق ترجمان کی وضاحت آگئی
فیڈرل ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی طرف سے بیان جاری ہوا ہے کہ ادارے کے چیئرمین کی پوسٹ خالی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین کی پوسٹ خالی نہیں، پوسٹ خالی ہونے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں درست نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی طبی وجوہ پر چھٹی پر ہیں، شبر زیدی طبیعت بہتر ہونے پر ایف بی آر چیئرمین کا چارج سنبھالیں گے، چھٹی کی وجہ سے چیئرمین ایف بی آر کی پوسٹ خالی نہیں ہوئی۔

ترجمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے کہ اس کے تحت نوشین امجد کو ان لینڈ ریونیو افسر چیئر پرسن ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں اور ان کی عدم موجودگی کے باعث ادارے میں اہم نوعیت کے کام ٹھپ پڑے ہیں۔ حکومت نے اس بحران پر قابو پانے کے لیے نئے چیئرمین کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں کئی نام شارٹ لسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین ایف بھی آر کے لیے ادارے کے علاوہ دیگر اعلیٰ سرکاری افسران دوڑ میں شامل ہیں جب کہ نجی شعبے کے چند چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری احمد مجتبیٰ میمن دوبارہ ہاٹ فیورٹ ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36YuHw9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times