بھارت کو اپنی فضائی جارحیت انتہائی مہنگی پڑی تھی ،27فروری کو ناپاک عزائم لیکر پاک فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتارکرکے بھارت کو پیغام دیاکہ پاک فضائیہ سمیت پاکستان کی پاک افواج ہر قسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، اس دن کو یادگار بنانے کیلیے حکومت نے 27 فروری کو پہلا سرپرائز ڈے کے طور پرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس آپریشن کے ہیرو پائلٹ حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان سمیت فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے، مہمان نوازی کی تعریف ابھی نندن نے اپنے وڈیو بیان میں بھی کی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ اور انکساری رویے کو بھی سراہا جبکہ اپنے بھارتی میڈیا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، اگلے دن پاکستان حکومت نے واہگہ باڈر پر اپنی روایتی ثقافتی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے گرفتار ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرکے دنیا کوامن آشتی کا پیغام بھی دیدیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا ویڈیو بیان جاری
واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا کہ پاکستانی ایئرفورس نے میرا طیارہ گرایا، میرا طیارہ تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے مجھے جہاز چھوڑ کر پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے اترانا پڑا، جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول بھی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UOioQy
0 comments: