Saturday, February 8, 2020

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ جاری، مجوعی طور پر 187 کی برتری حاصل کر لی

پنڈی ٹیسٹ : پاکستان کی بیٹنگ جاری، مجوعی طور پر 187 کی برتری حاصل کر لی
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنا لیے ہیں۔

تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے والے بابراعظم میچ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 142 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق بھی 65 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز شان مسعود اور بابراعظم کی سنچریوں کی بدولت 342 رنز اسکور کیے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38cLgpw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times