Sunday, January 5, 2020

امریکا کا دہشت گردانہ حملہ خود اسے ہی لے ڈوبا، تین روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

تین روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
تین روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تین روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر اور بیس سینٹ اضافہ ہوگیا ہے۔ صرف آج کے دن امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر51سینٹ اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی امریکی خام تیل کی قیمت 64 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک ڈالر95 سینٹ اضافہ ہوا ہے جس سے برطانوی خام تیل 70 ڈالر55 سینٹ فی بیرل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ تین روز قبل امریکا نے ایک ڈرون حملہ کرکے بغداد میں موجود ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس ونگ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کردیاتھا۔

قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ پر ایک نئی جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39LS5Qa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times