انصاف عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چینی کی قیمتیں بڑھنے کا تعلق حکومت سے نہیں، کاروبار جرم نہیں لیکن مفادات کے ٹکراوٴ کی کسی طور پر حمایت نہیں کی جاسکتی، ہر چیز کی منظوری کابینہ دیتی ہے، جہانگیرترین اکیلے پوری کابینہ کے فیصلے ہر گز تبدیل نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عمران خان کی ناک کے نیچے مافیا نظر آتا ہے لیکن انہیں نوازشریف اور آصف زرداری کے ساتھ بیٹھا ہوا مافیا نظر نہیں آتا، پیپلزپارٹی کی حکومت میں چینی کی قیمت 25 سے 60 روپے پر چلی گئی تھی اور سندھ کی شوگر ملزکو بہت منافع ہوا تھا اس وقت سب کی آوازیں بند تھیں۔
عثمان ڈار نےمزید کہا کہ شریف خاندان آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے پکڑے گئے اس وقت نون لیگ کیوں خاموش تھی، سندھ میں ویکسین نہیں پیپلزپارٹی اپنے صوبے کے مسائل حل کرے، اگر شیخ رشید کو حکومت میں کوئی مافیا نظر آرہا ہے تو وہ نشاندہی کریں۔
اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان کا کہنا تھاکہ سب کچھ ہم پر ہی ڈالنا ہے تو یہ جائیں اور حوریں دیکھیں۔
ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل نے کہاکہ میں 5 سال پریکٹس کرتارہا کوئی ایسا ٹیکہ نہیں جسے لگنے کے بعد حوریں نظر آنے لگیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aRyTkl
0 comments: