
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نا لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار قرآن پاک میں دئیے گئے راستے کے مطابق ادا کریں۔
سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نا لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار قرآن پاک میں دئے گئے راستے کے مطابق پایا تکمیل ہوسکے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 14, 2020
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہریار آفریدی قسم کھائیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات دہرائیں۔ جس پر خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی کی لائبریری سے منگوایا گیا قرآن مجید شہریار آفریدی نے اٹھا لیا اور وہ ایوان میں بولتے رہے تاہم مائیک بند ہونے کی وجہ سے ان کی گفتگو ریکارڈ نہ کی جاسکی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FSXKpQ
0 comments: