Thursday, January 2, 2020

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو مل گئی اپنے خوابوں کی رانی، دونوں نے ساتھ جینے کا فیصلہ کر لیا

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے منگنی کر لی
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے دبئی میں غیرملکی اداکارہ کے ساتھ منگنی کر لی۔

27سالہ نتاشا ستانکووک (Natasa Stankovic)سربیا کی معروف اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

وہ سربیا میں تو کافی معروف تھیں لیکن سربیا سے باہر اس وقت شہرت پائی جب انہوں نے بگ باس 8میں شرکت کی۔ پھر انہوں نے عمران ہاشمی اور رشی کپور کی فلم ’دی باڈی‘ میں ایک گانے میں پرفارم کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ ایلی گونی کے ہمراہ ’نچ بلیے‘ میں بھی شریک ہوئی تھیں اور فائنل تک پہنچی تھیں۔

ہاردک اور نتاشا کی منگنی دبئی میں ہی ہوئی اور منگنی کے تقریب میں ان کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ منگنی کے بعد وہ دوستوں کے ہمراہ کشتی رانی کرنے بھی گئے۔ 26سالہ ہاردک پانڈیا نے اپنےسوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنی اور نتاشا کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں انہوں نے منگنی کی خوشی مناتے دیکھا گیآ۔ ایک تصویر میں نتاشا اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہوتی ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں ہاردک نے لکھا کہ ”میں تیرا، تو میری ، جانے سارا ہندوستان۔“کیپشن میں انہوں نے انگیجڈ (Engaged)کے ہیش ٹیگ کے ساتھ منگنی کی تاریخ یکم جنوری 2020ءبھی لکھی۔

 

 مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا آل راؤنڈر شاداب خان کو بڑا چیلنج، بڑی خبر نے ملک میں تہلکہ مچا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں تیار رہنے کا چیلنج دیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QIVk1Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times