Friday, January 24, 2020

پاکستان کا زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر برادر اسلامی ملک ترکی سے اظہار افسوس

وزیر اعظم پاکستان عمران خان
ترکی میں آنے والے زلزلے پر ملکی قیادت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، ملکی قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم برادار اسلامی ملک ترکی کے عوام کے ساتھ انکے غم میں شریک ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ترکی مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور برادار اسلامی ملک ترکی کے درمیان انتہائی اہم اور گہرے روابط ہیں دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کےساتھ کھڑا ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی ترک قوم کے نام اپنے پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم متاثر خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکی میں خوفناک زلزلے نے اب تک 18 افراد کی جان لے لی، طیب اردوان کا بڑا اعلان

پاکستان کا ترکی کے ساتھ دل کا رشتہ ہے، دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اسی طرح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ترکی میں آنے والے اس زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے، ترکی کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30WGB8q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times