Thursday, January 30, 2020

پی ایس ایل فائیو سے قبل حسن علی مکمل فٹ ہونے کیلئے پرعزم

 حسن علی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن سے قبل مکمل ردہم حاصل کرنے لیے پُر عزم
‏قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن سے قبل مکمل ردہم حاصل کرنے لیے پُر عزم ہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی گزشتہ برس پہلے کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے اور جونہی انہوں نے کمر کی تکلیف سے نجات پائی تو ان کی دائیں پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا، اس وقت سے حسن علی پاکستان ٹیم سے باہر ہیں اور اِن دنوں مکمل فٹنس کے حصول کے لیے ری ہیب پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

حسن علی کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں باقاعدگی سے بولنگ کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد ردہم حاصل کر سکیں، فاسٹ بولر فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

 ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حسن علی اب بولنگ اور دوسری ڈرلز کے دوران مشکل محسوس نہیں کر رہے، وہ تیزی سے ردہم حاصل کر رہے ہیں، میچ پریکٹس کے دوران ان میں مزید بہتری آجائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2u6QAf5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times