Friday, January 17, 2020

ایرانی عوام کیلئے انتظار کی گھڑیاں اب ختم، آٹھ سال کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کیجانب سے اہم کام سرانجام

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی جانب سے آٹھ سال کے بعد ایرانی عوام کو انوکھا تحفہ ملنے والا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای آج آٹھ سال بعد جمعے کی نماز پڑھائیں گے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ تہران پہنچ گئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آٹھ سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دارالحکومت تہران کی موسالہ مسجد میں جمعے کی نماز کا خطبہ دے رہیں ہیں اور امامت کررہے ہیں۔

ملک کے سپریم لیڈر کے اس عمل کو ایران کی حالیہ صورت حال سے منسوب نہیں کیا ہے تاہم ایرانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایرانی بحیثیت قوم ایک بار پھر اپنے اتحاد اور عظمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای نے 2012ء میں آخری مرتبہ نماز جمعہ کی اس وقت امامت کی تھی جب ایرانی اسلامی انقلاب کو 33 سال مکمل ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aiyeZ6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times