
لاہور ہائیکورٹ میں ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب سے استفسارکیاکہ یہ فہرست کیسے جاری ہو گئی؟، ایسے لوگوں کو شوکاز دیے جنہوں نے یہ فہرست جاری کی ،ڈی آئی جی لاہور نے کہا کہ ہم کسی کو غیرقانونی حراساں نہیں کریں گے۔
عدالت نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ کہنے سے اس شخص کی خاندان میں کیا عزت رہ گئی، کیا بیان دے کر آپ لوگ جان چھڑوانا چاہتے ہیں ؟یہ شہریوں کی آزادی کا معاملہ ہے۔
عدالت نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے ،پولیس کا چھاپہ مارناغیر قانونی ہے اس سے کتنے متاثر ہوں گے کسی کو علم نہیں۔
عدالت نے درخواستوں پر انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس 15 روز میں انکوائری کرکے خود رپورٹ پیش کریں ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2t2V3ze
0 comments: