
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف واپس آسکتاہے لیکن نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ،شہباز شریف نے بہت مال بنالیاہے ، آصف زرداری مضبوط آدمی ہیں جیل کاٹ سکتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ کوئی اتحادی حکومت چھوڑ کرنہیں جارہا،اتحادی اس تنخواہ میں کام کریں گے ،ہلکی پھلکی موسیقی تو لگی رہتی ہے، میں بھی وزارت کے ساتھ چمٹا ہوا نہیں ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان محنت تو کررہے ہیں لیکن رزلٹ نہیں آرہا ،عمران خان حکومت چلانے کیلئے خون پسینہ ایک کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ حکومت کی مدت چار سال ہونی چاہئے ، 2020میں الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا ،ایم کیو ایم ، ق لیگ اور جی ڈی اے کو وزارتیں نہیں ملیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TBYAiJ
0 comments: