
ایوان نے 194(ایک سوچورانوے) کے مقابلے میں 224(دوسوچوبیس) ووٹوں سے قرارداد کی منظوری دی جس میں سے تین ریپبلکن اراکین نے قرارداد کی حمایت اور آٹھ ڈیموکریٹس نے قرارداد کی مخالفت کی۔
قرارداد کے تحت صدرڈونلڈٹرمپ کے اختیارات کو محدود کردیاگیا ہے کہ وہ کانگریس کی خصوصی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگ نہیں کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان بھی ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں سے نالاں, جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لئے ووٹنگ
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان نے کمر کس لی، امریکی ایوان میں ایک ایسے بل پر ووٹنگ ہوئی، جس کے پاس ہونے کی صورت میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اشتعال دلانے والے حملے میں ایران کے اعلی فوجی عہدیدار کو نشانہ بنایا، نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ وہائٹ ہاوس کا یہ اقدام امریکی کانگریس سے مشورے کے بغیر انجام پایا تھا اور یہی حملہ مغربی ایشیا میں ایران کے ساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TaCQKo
0 comments: