
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مشہور ہونے والی خاتون صند ل خٹک ایف آئی اے کے نوٹسزسے تنگ آکر عدالت پہنچ گئیں۔
لاہور کی سیشن عدالت کو دی گئی درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیارکیا ہے کہ پاکستانی شہری ہوں، ٹک ٹاک اسٹار ہوں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی لیکن ایف آئی اے بار بار طلبی کے نوٹس جاری کررہا ہے۔
انہوں نے استدعاکی کہ عدالت ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ صندل خٹک کی درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ صندل خٹک جو کہ حریم شاہ نامی ایک ٹک ٹاک سٹار کے ساتھ مشترکہ ویڈیوز میں نظر آتی ہیں ان پراپنی دوست کے ساتھ مل کر متنازعہ ویڈیوز بنانے کاالزام عائد کیاجاتا ہے۔
ان کی بیشتر ویڈیوز مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ آئیں جن میں ان کی بے تکلفی پر کئی لوگوں نے اعتراض بھی کیا تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ وہ محض اسٹارز ہیں اور تفریحی ویڈیوز کے علاوہ ان کا کوئی مقصد نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2trLmKz
0 comments: