
دوران ملاقات وزیرخارجہ نے گزشتہ دنوں انتقال کرنے والے عمان کے بزرگ سلطان قابوس بن سعید السعید کی وفات پر صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیاہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سلطان قابوس ایک عظیم رہنما اور انسان تھے۔
Offered heartfelt condolences on behalf of the President, PM and people of Pakistan on the sad demise of H. E Sultan Qaboos Bin Said Al Said today in my meeting with H. E Sultan Haitham Bin Tariq Al Said of Oman. The Late Sultan Qaboos was a great man. May Allah Bless his soul. pic.twitter.com/wZa6JSlB3y
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 14, 2020
واضح رہے کہ عمان کے اناسی سالہ سلطان قابوس10جنوری بروز جمعہ کو دارالحکومت مسقط میں انتقال کرگئے تھے جن کے بعد ان کے چچازاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق کو عمان کا نیا سلطان چنا گیاہے۔
مزید پڑھیں: سلطان قابوس کا انتقال۔۔۔۔ عمان کے نئے سلطان کون ہونگے ؟ اعلان کردیا گیا
واضح رہے کہ مقامی میڈیا کے مطابق ہیثم بن طارق السعید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق سلطنت عمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید نے وفات سے قبل اپنے جاں نشیں کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اس حوالے سے ایک خفیہ وصیت کا ذکر کیا گیا ہے جس میں سلطان نے اپنے جاں نشیں کا نام تحریر کروایا۔1996 میں منظور کیے جانے والے آئین میں یہ بات موجود ہے کہ سلطان کو وصیت میں بو سعید خاندان سے اپنے جاں نشیں نامزد کرنا ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Re1Pds
0 comments: