
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بوکھلاہٹ دھمکیوں سے عیاں ہونے لگی، صدر ٹرمپ نے عراق کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی اور ايران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امريکا کو کہيں بھی نقصان پہنچا تو سخت جواب ديا جائے گا۔
وزير خارجہ مائيک پومپيو کہتے ہيں امريکا سائبر حملوں سميت ہر قسم کے جوابی اقدام کی تياری کررہا ہے۔
ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ايران کو بھي دوبارہ دھمکی دی اور لکھا کہ اگر کسی امريکی شہری يا تنصيب کو نقصان پہنچايا گيا تو امريکا غير روايتی انداز ميں جواب دے گا، کہتے ہیں ان کی ميڈيا پوسٹس کانگريس کے ليے نوٹی فکيشنز کی حيثيت رکھتی ہيں۔
These Media Posts will serve as notification to the United States Congress that should Iran strike any U.S. person or target, the United States will quickly & fully strike back, & perhaps in a disproportionate manner. Such legal notice is not required, but is given nevertheless!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 5, 2020
دفترخارجہ کی ترجمان مورگن اورٹيگس نے کہا کہ عراقی پارليمنٹ کے اتحادی افواج کو نکالنے کی سفارش کے فيصلے پر مايوسی ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39L2rzD
0 comments: