Tuesday, January 14, 2020

یوکرائنی طیارے سے متعلق ایرانی صدر کا ایسا احسن قدم کہ عالمی دنیا میں تعریفوں کے پُل بندھ گئے۔۔۔ اہم خبر آگئی

ایرانی صدر حسن روحانی
ایران نے یوکرائنی طیارہ گرائے جانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب ایرانی صدر خود میدان میں آ گئے ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ”یہ ناقابل معافی غلطی ہے جو بھی اس میں ملوث ہے انہیں سزا دی جائے گی۔ غٖیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کی ٹیلی ویژن پر تقریر نشر کی گئی جس میں ان کا کہناتھا کہ یہ ایک ناقابل معافی غلطی ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہے انہیں سزا دی جائے گی۔

ٹیلی ویژن پر چلنے والے خطاب میں حسن روحانی کا کہناتھا کہ اس المناک حادثے کی تفصیلاً تحقیقات کی جائیں گی ، طیارہ گرانے کے عمل کا صرف ایک شخص ذمہ دار نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج اپنی غلطی تسلیم کر رہی ہیں جوکہ پہلا اچھا اقدام ہے، ہم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ایسا کبھی دوبارہ نہیں ہو گا۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے یوکرائنی طیارے کی تباہی کے معاملے پر ذمہ داروں کو گرفتار کیے جانے کا اعلان کر دیاہے تاہم اس کے علاوہ مزید کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں شہید کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ حملہ کامیاب رہا جس میں 80 افراد مارے گئے ہیں تاہم اسی روز ایران کے دارلحکومت تہران کے خمینی ایئر پورٹ سے یوکرائنی طیارے نے پرواز بھری جو کہ چند منٹوں کے بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا جس کی وجہ ابتدائی طور پر فنی خرابی کو قرار دیا گیا تاہم بعد ازاں ایران نے میزائل سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NonEps

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times