
اسی پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستا ن کے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج وہ پاکستان کے خلاف پھر ہرزہ رسائی کر رہے ہیں۔
مزید لکھتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر، شہریت کا قانون اور معاشی صورتحال نے مودی کو اس قدر مجبور کر دیا ہے کہ آ نے والے ریاستی انتخابا ت میں شکست کے ڈر سے انہوں نے پھر سے پاکستان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر پاکستا ن سے جنگ کرنی پڑی تو 7 سے10 دنوں میں وہ پاکستان کو شکست دے دیں گے۔
نریندر مودی کی جانب سے ایسے بیانات پہلی مرتبہ نہیں آئے، اس سے قبل بھی الیکشن کے دنوں میں بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ایسی باتیں کی گئی تھیں جس میں پاکستان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔
ہمدوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں،ایک اور ریاستی انتخاب دھلی 18 فروری میں شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ رسائ شروع کر دی،کشمیر،شہریت کے قانون اور گرتی ہوئ معیشت نے مودی جی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں اٖن بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 30, 2020
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38LXwwQ
0 comments: