Tuesday, January 28, 2020

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، نئے آئی جی سندھ کی تقرری کی منظوری کا امکان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کی تقرری، گندم کی درآمد اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پر ایم اویو کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں صدر، وزیراعظم کی تنخواہوں اورمراعات ایکٹ1975میں ترمیم پر غور کیا جائے گا اور گندم کی درآمد سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی بھی توثیق کی جائے گی۔

کابینہ ممنوعہ، غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے معاملے پرغور کرے گی جبکہ اوگرا کے وائس چیئرمین کی تقرری کا معاملہ ، 50لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق وزارت ہاؤسنگ کےایم اویو کی منظوری اور بھارت سے کیمیکل پیریکسائلین ایک باردرآمد کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام کا معاملہ اور پی آئی اے بورڈ کے ڈائریکٹرز کی نامزدگی کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ8 اور 20 جنوری کے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں اور 8 جنوری کو کابینہ کمیٹی توانائی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U2LqeX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times