
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہداہت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو آٹا، چاول، چینی، دالیں اور گھی ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں حکومت 50 لاکھ خاندانوں میں راشن کارڈ تقسیم کرے گی، اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
راشن کارڈ اسکیم سے 50لاکھ گھرانے استفادہ حاصل کریں گے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی دستیابی کے لیے دو لاکھ ٹن گندم بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کا معیار بھی بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QKTrlq
0 comments: