Friday, January 17, 2020

اتحادی مناؤ مشن میں جہانگیر ترین کا اہم کردار، ایم کیو ایم پاکستان سے آج اہم ملاقات متوقع

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین نے کہا کہ ق لیگ میں بے چینی درست ہے میں اُن سے رابطے میں ہوں، ق لیگ کےساتھ کئی مسائل ایسے ہیں جو تاحال حل نہیں ہو سکے، ان کے حکومت کے ساتھ مسائل پہلے سے چل رہے ہیں کیونکہ ق لیگ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر کافی عرصے سے عمل…

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہم نے جی ڈی اے کے تمام مسائل حل کر لیے ہیں، ق لیگ سے بھی مفاہمت ہو گئی ہے وہ بھی آن بورڈ ہیں اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، کراچی میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جیتیں، کراچی میں پی ٹی آئی ووٹروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

جہانگیر ترین کا کہناہے کہ عمران خان نے پنجاب میں گورننس کے لئے نئی ٹیم بھیجی ہے، وہ خود بھی پوری طرح پنجاب میں متحرک ہیں اور چند ماہ بعد پنجاب میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ق لیگ میں بے چینی درست ہے میں ان سے رابطے میں ہوں، ق لیگ کے ساتھ کئی مسائل ایسے ہیں جو تاحال حل نہیں ہو سکے اور ہم نے جی ڈی اے کے تمام مسائل حل کر لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سب سے زیادہ نشستیں بی این پی مینگل کے ساتھ ہوئی ہیں، حکومتی اتحادی پہلے بھی ہمارے ساتھ اب بھی ساتھ ہیں، اتحادیوں کے ساتھ حکومت کرنا آسان نہیں مسائل ہوتے رہتے ہیں۔ پرویز خٹک، ارباب شہزاد، اسد عمر اور میں صبح ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لئے ملاقات کرینگے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جیتیں ہیں، کراچی میں پی ٹی آئی ووٹروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے، کراچی کے مسائل پر سندھ حکومت کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا ووٹر کہتا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا وہی ہمارے مسائل حل کرے گی، تحریک انصاف کو ووٹ دینے والا کراچی کا ووٹر حق بجانب ہے، کراچی نے ہمیں ووٹ دیا ہے ہم نے ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

انہوں نےکہاکہ پنجاب میں زراعت سمیت بہت اچھے کام ہو رہے ہیں، پنجاب میں گورننس بھی کافی بہتر ہے اس میں کچھ کمزوریاں ہیں،عمران خان نے پنجاب میں گورننس کے لئے نئی ٹیم بھیجی ہے،عمران خان خود بھی پوری طرح پنجاب میں متحرک ہیں،چند ماہ بعد پنجاب میں نمایاں بہتری آئے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین کا کہنا ہےکہ ق لیگ کے حکومت کے ساتھ مسائل پہلے سے چل رہے ہیں کیونکہ ق لیگ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر کافی عرصے سے عمل نہیں ہوا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aqVBQj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times