Monday, January 20, 2020

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ، عالمی اقتصادی فورم میں آج کلیدی خطاب

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے آج ڈیوس روانہ ہوں گے
وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے آج ڈیوس روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤدسمیت مختصر وفد بھی ڈیوس جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے آج ڈیوس روانہ ہوں گے، وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم سے خطاب، عالمی رہنماﺅں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے بھی ملاقات طے ہے، ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی، اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی ،اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں معاشی چیلنجز اور ریفارمز پر بات کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی معیشت میں بہتری سے آگاہ کریں گے اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس سے وطن واپسی 23 جنوری کو ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TJnOMe

0 comments:

Popular Posts Khyber Times