Wednesday, January 22, 2020

مفتی عبدالقوی نے حریم شاہ سے ملاقات کا بتا دیا، شیخ رشید کیلئے بھی اہم پیغام

مفتی عبدالقوی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انشااللہ ان کی حریم شاہ سے جلد ملاقات ہورہی ہے
مفتی عبدالقوی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انشااللہ ان کی حریم شاہ سے جلد ملاقات ہورہی ہے۔

مفتی عبدالقوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ 15 سے 16 روز میں ان سے ملاقات ہورہی ہے اور ہم اسے دوپٹہ پہنا رہے ہیں۔ میری ان کے سیکرٹری کے ذریعے بات ہوئی اور کہا کہ حسن وجمال سے لیکر آپکی ہر صلاحیت اللہ کی دی ہوئی ہے۔

آپ ایسے مملکت کی بیٹی ہیں جو کلمے کے نام پر بنا ہے۔ آپ سب کیلئے خوشخبری ہے کہ آئندہ ان کے حوالے سے مثبت خبریں آئیں گی منفی نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپکی حریم شاہ کے ساتھ جو تصویریں آئیں گی وہ دوپٹہ والی ہوں گی ؟ تو مفتی صاحب قہقہہ لگا کرہنس پڑے۔

شیخ رشید کا ذکرکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ شیخ صاحب بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں میرے حوالے سے دوسالوں سے باتیں ہورہی ہیں میں آج تک نہیں گھبرایا بلکہ مزید جوان ہورہا ہوں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RO0Vom

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times