
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس آج (بدھ) ہورہاہے جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس چھ ماہ کی مدت میں دوسری مرتبہ طلب کیاگیاہے۔
سلامتی کونسل نے اس سے قبل مسئلہ کشمیر پراگست دوہزارانیس میں بات چیت کی تھی۔توقع ہے کہ اقوام متحدہ کافوجی مبصرگروپ سلامتی کونسل کے ارکان کوکنٹرول لائن پرتیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NrBV4B
0 comments: