
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق چین میں کروناوائرس کی صورتحال کودن رات مانیٹرکیاجارہا ہے، کروناوائرس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔
صرف پاکستانیوں نہیں بلکہ چین کےبارے میں بھی سوچنا ہے ، برطانیہ چودہ دن کی قورنٹائین فراہم کر رہا ہے ، ہم بھی کرنے کے لیے تیار ہیں، چین کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ وہ خطرناک وائرس کے خلاف جدوجہد کررہا ہے۔
یاد رہے چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد چین میں مقیم طلبہ کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں، والدین نے حکومت سے بچوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
خیال رہے چین میں جان لیوا کرونا وائرس ایک سو ستر سے زیادہ افراد کی جان لے گیا، جبکہ آٹھ ہزار افراد اس کا شکار ہیں۔
اس جان لیوا وائرس سے نمٹنے کیلئے آسٹریلوی ماہرین نے لیب میں کورونا وائرس تیار کر لیا جبکہ چینی ماہرین نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس چمگادڑ کھانےسے پھیلا ہے ۔
امریکا، یورپ ، برطانیہ ، عرب امارت ، جاپان سمیت دیگر ممالک میں اب تک تیس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، وائرس پھیلنے کا مرکز شہر وہان میں ہو کا عالم ہے، خوف کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد آبادی کے شہرمیں سناٹا ہے ، تعلیمی ادارے ، تجارتی مراکز ، دفاتر بند ہیں اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
وہان میں مریضوں کیلئے ہنگامی بنیاد پر دو اسپتال تیار کئے جارہے ہیں اور چین بھر سے ڈاکٹرز کی ٹیمیں وہان پہنچ رہی ہیں جبکہ اسپتالوں میں زیرعلاج درجنوں مریضوں کو علا ج کے بعد ڈسچارج کیا جارہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38POFdB
0 comments: