Thursday, January 9, 2020

وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب کو ٹیلیفون، اہم گفتگو سامنے آتے ہی خطے میں ہلچل مچ گئی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لیوروف
پاکستان اور روس نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خطے میں امن کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیاہے۔

خطے میں امن کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق رائے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران کیاگیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے خطے میں امن اور استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بگڑتی ہوئی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے فریقین کو ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شاہ محمودقریشی نے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیاکہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعے کا فریق نہیں بنے گا اورنہ ہی اپنی سرزمین کسی علاقائی یا ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے دے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پربھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہِ جنوبی ایشیا، کس ملک کا دورہ سب سے پہلے کریں گی اور کیوں؟ اصل کہانی آگئی

واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 13 جنوری سے جنوبی ایشیا کا دورہ کریں گی اور پاکستان بھی آئیں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ 13 جنوری سے جنوبی ایشیا کے دورے پر نکلیں گی، اور سب سے پہلے کولمبو کا دورہ کریں گی، سری لنکا کے بعد ایلس ویلز بھارت کا 4 روزہ دورہ کریں گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2s9KDNx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times