
حفیظ نے کہا تیسرے میچ میں ٹیم میں تبدیلی کافیصلہ مینجمنٹ کرےگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں وکٹیں اچھی ہوتی ہیں مگر اس سیریز کے لیے وکٹیں آسان نہیں،پاکستان کومیچ جتوانے کامیرے لیے بہترین موقع تھا۔
دونوں میچوں میں جیت سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا،نوجوان کھلاڑیوں کو سکھانا ضروری ہے اس لئے ان سے اپنا تجربہ شیئر کرتا ہوں۔
محمد حفیظ نے کہاحارث روَف بہت محنتی ہیں اوروہ کسی دباومیں نہیں آتے۔انہوں نے کہا ان کے زیادہ تر رنز پاکستان سے باہر ہیں،میں نے بات کی تھی کہ بتائیں میری ٹیم میں ضرورت ہے یا نہیں، کھلاڑی کو بتا دینا چاہیے کہ آپ ہمارے پلان میں ہیں یا نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GsbRCs
0 comments: