Saturday, January 11, 2020

وزیر اعظم کی ہدایات پر وزیرخارجہ کا آج ایران اور سعودی عرب کا دورہ، تفصیلات آتے ہی خطے میں کھلبلی مچ گئی

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہہلے تہران جائیں گے اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

وزیرخارجہ 13جنوری کو سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق علاقائی امن واستحکام پر مشاورت کریں گے۔

 مزید پڑھیں: امریکہ نے ایران کے بعد چین پر بھی بڑی پابندیاں لگادیں،جان کرعالمی دنیا میں سخت تشویش پھیل گئی

یاد رہے کہ امریکی وزیرِ خزانہ اسٹیو منچن کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کے تحت چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکتا۔

امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران پر لوہے، تعمیرات، معدنیات، مینو فیکچرنگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FG3eEj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times