
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ان خیالات کا اظہار اپنے سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیرخارجہ نے اپنے ہم منصبوں سے خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ حالیہ واقعات پر پاکستان کی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے تصادم سے اجتناب، زیادہ سے زیادہ تحمل اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے تمام متعلقہ فریقوں پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے اصولوں کی پاسداری کریں۔
پاکستان کے موقف کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان امن عمل میں پیشرفت کی حفاظت کی جائے گی اور اسے مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مزید کشیدگی سے بچنے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی خاطر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلانے لگا
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے بغداد ایئر پورٹ پر کیے جانے والے ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد پوری دنیا میں تیسری جنگ عظیم موضوع بحث بن گئی ہے ۔
پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ٹوئٹر پر اسی واقعے سے متعلق موضوعات ہی ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QtsR1b
0 comments: