
دبئی میں خراب موسم کے باعث پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نےدبئی جانیوالی تمام پروازیں روکنے کا حکم دیدیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کاکہنا ہے کہ دبئی میں خراب موسم کے باعث پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے تمام پروازیں روکنے کا حکم دیدیاہے۔
ترجمان کاکہناہے کہ دبئی میں موسم اورایئرپورٹ کی صورتحال بہتر ہونے تک پروازیں نہیں بھیجیں گے۔
پرواز پی کے 233لاہور دبئی کو مسقط اتار لیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ مسقط میں عملہ مہمانوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R4RKzs
0 comments: