Saturday, January 4, 2020

شہید قاسم سلیمانی کی جسد خاکی تہران پہنچا دی گئی، کب اور کہا ں تدفین ہوگی؟ ؟ جانیے اس خبر میں

شہید قاسم سلیمانی کی جسد خاکی تہران پہنچا دی گئی، کب اور کہا ں تدفین ہوگی؟
امریکی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے القدس بریگیڈ کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ہے ۔

قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع ہو گئے ہیں اور اپنے ہیرو کا استقبال کر رہے ہیں تاہم ان کی تدفین منگل کے روز ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی جس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ کے باہر ڈرون حملہ کرتے ہوئے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایاجس میں وہ  شہید  ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ عراقی فورسز کا بھی ایک عہدیدار جان کی باز ہار گیا ۔

ایران کی جانب سے جنرل کی شہادت  پر بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا جبکہ گزشتہ روز ایران میں پہلی مرتبہ سرخ جھنڈا بھی لہرایا گیا ۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ریاست میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QFVvLe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times