
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پڑوسی ملک میں جان لیوا انتہائی خطرناک کرونا وائرس سے متعدد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ہزاروں اس سے متاثر ہیں۔
کرونا وائرس کی ہولناکی پر روشنی ڈالتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ اس کی دوا موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اس حوالے سے پاکستان میں خصوصی انتظامات کررہی ہے۔
چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ نے کہا کہ ہم رضا کاروں کو اس مقصد کے لیے تیار کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں ہم جتنے بھی صوبائی سینٹرز ہیں وہاں کوئک ریسپانس یونٹس کھولیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بھی اس حوالے سے رابطے میں ہیں اور اسپتالوں میں ماسک بانٹے جائیں گے۔
چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ ابرارالحق نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لٹریچر بھی تیار کر کے آگاہی پھیلائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2t2w8vo
0 comments: