
حملہ امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے اڈے کے قریب ہوا، راکٹوں نے ہائی پرو فائل مہمانوں کو لے جانے والی دو گاڑیاں تباہ کردی ہیں جو ہوائی اڈے پر پہنچی تھیں اور انہیں پی ایم ایف کے ایک اہلکار کے ذریعہ لے جایا گیا تھا۔
بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے میں ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9(نو) افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عراقی عہدیداروں اور سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ سلیمانی کے علاوہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
حملے کے بعد بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں، ایئرپورٹ پر امریکی ہیلی کاپٹروں کا فضائی گشت بھی جاری ہے۔ امریکا نے الحشد الشعبی پر گزشتہ دنوں سفارت خانے کے گھیراؤ کا الزام لگایا تھا، الحشد الشعبی کی جانب سے ایک رہنما کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39yp4XV
0 comments: