
اس ہلچل نے نیا موڑ اس وقت اختیار کیا جب فواد چوہدری نے الزامات عائد کرنے پر صحافی مبشر لقمان کو ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ دے مارے اور اس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجود لوگوں نے بچ بچاﺅ کروایا۔
حریم شاہ اور صندل خٹک کی ماضی میں کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں تاہم جب شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ لیک ہوئی تو سیاست میں بھونچال سا آ گیا تاہم اب ان کی سوشل میڈیا پر معروف مفتی قوی کے ساتھ تصویر نے ہنگامہ برپا کر دیاہے۔
مفتی قوی کے ساتھ حریم شاہ کی وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر کئی اقسام کے رد عمل دیکھنے میں آ ر ہے ہیں لیکن اس تصویر کے ساتھ یہ معلومات بھی گردش کر رہی ہیں کہ ” مفتی قوی اور حریم شاہ کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس دوران یہ تصویر بنائی گئی تھی ۔“ مفتی قوی کے ساتھ حریم شاہ کی تصویر کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آ سکی ہیں جبکہ مولانا کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3abR8AO
0 comments: