
امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے
ایلس ویلز نے مزید بتایا کہ اس پروگرام سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا، صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔
امریکا کی جانب سے گزشتہ ماہ اپنے فوجی تربیتی اور تعلیمی پروگرام میں پاکستانی فوج کے افسران کی شمولیت کی بحالی کی منظوری دی گئی۔
دو سال قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) میں پاکستانی فوج کے افسران کی شمولیت پر پابندی عائد کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SOvcW5
0 comments: