Monday, January 13, 2020

ملک کا موسم سرد مگر سیاسی ماحول گرم، سب نظریں بہادر آباد پر لگ گئیں

وفاقی حکومت اتحادی جماعت کو رام کرنے کیلئے ایکٹو ہوگئی،تحفظات دور کرنے کیلئے اسد عمر کی قیادت میں وفد آج متحدہ وفد سے ملاقات کرے گا
وفاقی حکومت اتحادی جماعت کو رام کرنے کیلئے ایکٹو ہوگئی،تحفظات دور کرنے کیلئے اسد عمر کی قیادت میں وفد آج متحدہ وفد سے ملاقات کرے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت ایکشن میں آگئی، وزیراعظم عمران خان نے اہم پارٹی رہنماؤں اسد عمر، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو ٹاسک سونپ دئیے،وزیراعظم کی ہدایت پر اسد عمر کی قیادت میں وفد ایم کیو ایم قیادت کو رام کرنے کی کوشش کرے گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزارت چھوڑی ہے حکومت نہیں۔ بلاول صاحب کی خواہش حکومت گرانا تھا،حکومت نہیں گرائیں گے، کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ہمیں تو پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں۔

مزید پڑھیں: فاروق ستار کا دھماکہ دار بیان، خالد مقبول صدیقی کو بھی نہیں بخشا

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے خالد مقبول صدیقی کو بہت پہلے استعفیٰ دینا چاہیے تھا بلکہ انہیں وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینیئر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے خود کیا کارکردگی دکھائی؟ انہیں تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uL0a7B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times