Thursday, January 23, 2020

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ نے اہم شرط وزیر اعظم کے سامنے رکھ دی۔۔۔ بزدار خطرے کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رکن سردار شہاب کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ سردار مہتاب نے واضح کر دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے، وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔

غضنفر عباس چھینہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے ، ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا ، اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل کے بارے میں سوچنا پڑیگا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ۔۔۔حکومت کیلئے خظرے کی گھنٹی

گزشتہ دنوں تحریکِ انصاف سےتعلق رکھنے والے 20 ارکانِ پنجاب اسمبلی نے پریشر گروپ تشکیل دیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کا مطالبہ کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36hWWFC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times