
نجی اسپتال میں آنکھوں کی بیماریوں کا شکار افراد کی آنکھوں میں اسپتال انتظامیہ نے جو قطرے ڈالے ان سے اسی مریضوں کی بینائی کھوگئی۔ مریضوں کی آنکھوں میں کو’ گلوکوما ‘کے آپریشن کے بعد قطرے ڈالے گئے جس سے ان کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی۔ اس بیماری میں ایک آپٹک رگ کی دیکھنے کی صلاحیت متاثرہوتی ہے۔
منظور کیانی کہتے ہیں کہ ان کا آٹھ جنوری کو آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی آنکھوں میں یہ قطرے ڈالے گئے اس وقت ان کی آنکھوں میں عجیب سے انفکیشن ہواجس کے نتیجے میں ان کی بینائی کھو گئی۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر منظور کیانی نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھ والے بیڈ پر موجودشخص کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا ہے۔
ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے نجی اسپتال کے میڈیا کوآرڈینیٹرمرزا ریاض بیگ کہتے ہیں کہ صرف آٹھ لوگ اس مسئلے کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ 250 آپریشن ہوتے ہیں جن میں سے صرف آٹھ کو انفکیشن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا جن کی بینائی کا مسئلہ ہوا ہے انہیں ہم نے دوبارہ علاج کیلئے بلایا ہے اور نجی اسپتال اپنے ستر فیصد مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں، ہماری نیتوں پر شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے جو قطرے استعمال ہوئے ہیں وہ بیرون ملک سے منگوائے گئے ہیں۔
دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاصم روف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے اورفارمیسی سروس ڈویژن کو معاملے کی مکمل انکوائری کا حکم دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aFO2Fe
0 comments: